حضور آتے آتے بہت دیر کر دی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپونچھ اپنی کرسی پربراجمان12 اپریل بروز جمعہ ان کا اس کرسی پر آخری دن ہے موصوف کوکرسی اتنی پیاری کہ ساتھیوں کی طرف سے دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی بروقت نہیں پہنچ پائے ۔ مہمانوں کو دو گھنٹے انتظار کروانے کے بعد تقریب میں پہنچے تب تک مہمانوں کی اکثریت جا چکی تھی

0
202

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ )حضور آتے آتے بہت دیر کر دی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپونچھ اپنی کرسی پربراجمان12 اپریل بروز جمعہ ان کا اس کرسی پر آخری دن ہے موصوف کوکرسی اتنی پیاری کہ ساتھیوں کی طرف سے دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی بروقت نہیں پہنچ پائے ۔ مہمانوں کو دو گھنٹے انتظار کروانے کے بعد تقریب میں پہنچے تب تک مہمانوں کی اکثریت جا چکی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرراولاکوٹ ڈاکٹرسردار داؤود خان کی بطور ڈی ایچ او ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا ۔ تقریب کا انعقاد صدر پی ایم اے ڈاکٹر ممتاز اور دیگر ڈاکٹروں نے کیا ۔تقریب نے دن بارہ بجے شروع ہونا تھا لیکن ڈاکٹر سردار داؤود خان ڈی ایچ او پونچھ اپنے دئے گئے وقت کے مطابق الوداعی تقریب میں شریک نہ ہو سکے دو گھنٹہ سے زائد انتظار کے بعد کچھ ڈاکٹرز اور دیگر مہمان ان کو الودع کہے بغیرواپس لوٹ گئے یاد رہے پہلے سے ہی پچیس سے تیس لوگ شرکاء محفل تھے جن میں سے چند مہمان دو گھنٹوں سے زائدوقت تک تقریب نہ شروع ہونے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر داؤود خان کے وہاں نہ پہنچنے اور مزید ایک گھنٹہ انتظار کا سن کر واپس چلے گئے ان کی تاخیر کی وجہ پوچھنے پر علم ہوا کہ آج انکا دفتر میں آخری دن ہے اور انہیں کرسی سے بہت پیار ہے جس سے یہ ثابت ہوا کہ کرسی انہیں چھوڑنے کو تیار ہے لیکن وہ کرسی کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here