راولاکوٹ ،ضلع پونچھ میں پولیو مہیم کا آغاز گیارہ مارچ سے چودہ مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ڈی ایچ او سردار داوود خان کی والدین کو ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے اپنے اپنے بچوں کو لازمی قطر ے پلانے کی ہدائت

0
354

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) ضلع پونچھ میں پولیو مہیم کا آغاز گیارہ مارچ سے چودہ مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ڈی ایچ او سردار داوود خان کی والدین کو ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے اپنے اپنے بچوں کو لازمی قطر ے پلانے کی ہدائت اس سلسلہ میں ڈی ایچ او آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کمشنر پونچھ ڈویژن عبدالحمید مغل مہمان خصوصی تھے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر داؤد خان نے کہا کہ پولیو کے اس راؤنڈ میں پانچ سال سے کم عمر ضلع بھر میں اکیاسی ہزارسات سو پینساٹھ (81765)بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیئے سات سو نناوے (799) ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیوجیسے موزی مرض کے حفاظتی قطرے پلائیں گیں اس سلسلہ میں ضلع بھر میں فکس پوائینٹ 42بیالیس اور اٹھارہ 18ٹرانزٹ پوائینٹ ہوں گے جن میں لاری اڈوں اور پلوں پر گاڑیاں روک کر بچوں کو قطرے پلانے کا کام سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ستائیس 27یونین کونسلوں میں اٹھائیس 28 UCMO ہونگے یہ مہیم ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ڈی ایچ او پونچھ کی زیر نگرانی چلائی جائے گی انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیمیوں کوہدائت کی کہ باقی اضلاع سے سبقت لیتے ہوئے جان فشانی سے کام لیں اور مہیم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر کمشنر پونچھ نے انتظامیہ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور روزانہ شام کی میٹنگ میں انتظامیہ کا بندہ بھی موجود رہنے کا کہا تاکہ مہیم کی کار کردگی اور کوالیٹی بہتر ربنائی جا سکے ڈی ایچ او اور کمشنر ڈپونچھ ڈویژن نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اس موزی مرض سے بچائیں پولیو مہیم کی اس افتتاحی تقریب میں کمشنر پونچھ ڈویژن نے بچوں کو قطرے پلا کر مہیم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے علاوہ ڈاکٹر خالد علی ADMO ڈاکٹر شفیق کیانی ADMOہیلتھ ایمپلائیز کے سرپرست اعلیٰ خالد محمود ،اے ڈی ٹرینگ محمد سجاد خان EPIکوآرڈینیٹر مریم خالد DSV شائد رفیق اور صحافیوں نے بھی شرکت کی #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here