حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار ، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ، سابق وزیرحکومت سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ ،صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف ، چیئرمین پی ڈی اے فرہاد علی خان ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس ۔

0
403

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ )حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار ، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ، سابق وزیرحکومت سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ راولاکوٹ شہر اور گرد ونواح کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔حلقہ نمبر تین راولاکوٹ کے لوگوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر جس بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے اس اعتماد پر پورا اتر نے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ٹاؤن ایریا اور یونین کونسل کے عوام نے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے جس پر ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام علاقہ کے شکر گزار ہیں ۔صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف ، چیئرمین پی ڈی اے فرہاد علی خان ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان اور یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیداران نے میری بھرپور انتخابی مہم چلائی ۔یہ تاثر غلط ہے کہ مسلم لیگ ن میں کسی قسم کے کوئی اختلافات ہیں پارٹی متحد و منظم ہے ۔اور اس وقت ایک بڑی سیاسی قوت ہے ضمنی انتخابات کے نتائج سے بھی یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پارٹی کی قوت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔ہم سب کو انتخابی تلخیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ۔حکومت آزادکشمیر ، ضلع پونچھ کی تعمیر وترقی پر بھرپو رتوجہ دے رہی ہے وزریر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اس حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف خان، میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سردار ذاکر خان، چیئرمین پی ڈی اے فرہاد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سردار طاہر انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے ٹکٹ کا فیصلہ تاخیرسے ہوا ہمیں انتخابی مہم چلانے کیلئے محض بیس ، بائیس دن ملے ، اس کے باوجود میرے ساتھیو ں نے ٹاؤن ایریا اور یونین کونسلوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائی اور دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ہر یونین کونسل اور ٹاؤن ایریا کی ہر وارڈ سے مسلم لیگ ن کو بھرپور پذیرائی ملی جس پر ہم پارٹی کارکنوں اور عوام علاقہ کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ، سماجی تنظیمیں ، مذہبی تنظیمیں انتخابات میں ہمارے خلاف تھیں ۔مسلم لیگ ن نے اکیلے ان ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اس کے باوجود عوام نے ہمیں بھرپور منڈیٹ دیا ۔ عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا اس پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر تین راولاکوٹ کے عوام نے سردار حسن ابراہیم خان کو جو منیڈیٹ دیا مسلم لیگ ن عوامی منڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے ۔اور سردار حسن ابراہیم خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ہم سردار حاجی یعقوب خان کو بھی بھرپور مقابلہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ہم نے انتخابی تلخیوں کو بھلا دیا ہے ۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ انتخابی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے ۔ہمارا نقطہ نظر عوامی خدمت اور تعمیر وترقی ہے ضمنی ا نتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو اب اپنے کردار و عمل سے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ عوام نے ان کو جو منڈیٹ د یا ہے وہ اس کے حق دار تھے کہ نہیں ۔سردار طاہر انور خان نے کہا کہ انتخابات میں فتح و شکست سے ہٹ کر ہم اپنی حکومت سے مل کر عوام کی خدمت کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ، میاں نوازشریف ، میاں شہباز شریف، راجہ محمد فاروق حیدر پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا گیا ۔سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں عوام کی طرف سے دیئے گئے منڈیٹ کو تسلیم کرلیا ہے ہمیں سیاسی مخالفین سے توقع ہے کہ وہ ہمارے منیڈیٹ کو بھی تسلیم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مقامی قیادت کو اپنے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشن سے ہرانے کی سازش و منصوبہ بندی کی گئی ۔ووٹر فہرستوں کو تبدیل کیاگیا اور ووٹروں کو ایک پولنگ اسٹیشن سے دوسرے پولنگ اسٹیشن میں بھیجا جاتا رہا ۔ٹاؤن کے اندر اور باہر بھی یہ مشق جاری رکھی گئی ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کی غیر جانبداری کو سراہا ، 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here