جماعت اسلامی آزادجموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹرخالدمحمودخان نے سردارخالدابراہیم خان کی رحلت سے خالی ہونے والی نشست پرتیس دسمبر2018ء کوحلقہ نمبرتین میں جوضمنی انتخابات ہورہے ہیں ان میں جماعت اسلامی کی طرف سے جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارسردارخالدابراہیم مرحوم کے بیٹے سردارحسن ابراہیم خان کی غیرمشروط حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا

0
436
راولاکوٹ(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزادجموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹرخالدمحمودخان نے کہاہے کہ سردارخالدابراہیم خان کی رحلت سے خالی ہونے والی نشست پرتیس دسمبر2018ء کوحلقہ نمبرتین میں جوضمنی انتخابات ہورہے ہیں جماعت اسلامی ان انتخابات میں جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارسردارخالدابراہیم مرحوم کے بیٹے سردارحسن ابراہیم خان کی غیرمشروط حمایت کررہی ہے ۔نہ صرف حمایت کی جارہی ہے بلکہ جماعت اسلامی سردارحسن ابراہیم خان کی انتخابی مہم میں جموں کشمیرپیپلزپارٹی اوردیگراتحادی جماعتوں کے ساتھ انتخابی مہم میں برابرکی شریک ہے ۔تیس دسمبرکوسردارخالدابراہیم خان مرحوم کابیٹاان شاء اللہ اسمبلی میں پہنچے گااورسردارخالدابراہیم خان کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے اپناکرداراداکرے گا۔سردارحسن ابراہیم خان کی حمایت کافیصلہ جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ سیاسی کمیٹی مرکزی شوریٰ سرداراعجازافضل خان سردارعبدالرشیدترابی ودیگرکی مشاورت سے کیاگیاہے۔سردارخالدابراہیم خان مرحوم نے آزادخطہ میں عادلانہ نظام کے قیام ،جمہوریت کے فروغ،اداروں کے استحکام اورتحریک آزادی کے بیس کیمپ کوحقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنابھرپورکرداراداکیا۔ان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پران کے بیٹے کاحق ہے ۔چونکہ سردارخالدابراہیم خان مینڈیٹ اڑھائی سال باقی ہے ۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرخالدمحمودنے جماعت اسلامی اورجموں کشمیرپیپلزپارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسردارخالدابراہیم خا ن کے بڑے بھائی سردارجاویدابراہیم خان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارسجادانورخان،جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسردارسیاب شریف ،جماعت اسلامی کارپوریشن کے امیرسردارعبدالقیوم افسرخان ،سردارزاہدرفیق ایڈووکیٹ،سرداریاسراسحاق خان،سرداروسیم خورشید،سردارخالدمحمودسردارارشدغازی،سرداروقاص لیاقت،مقبول شاہین ایڈووکیٹ سردارمظہرالاسلام ،عدنان رزاق،سرداراکمل حفیظ سمیت جموں کشمیرپی پی اورجماعت اسلامی کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعدادمین موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمحمودنے کہاکہ خطہ میں عادلانہ نظام کاقیام جمہوریت کافروغ اورتحریک آزادی سردارخالدابراہیم خان کے مقاصدتھے اورہمارے مقاصدبھی یہی ہیں۔ہماری منزل ایک ہے ۔ڈاکٹرخالدمحمودنے کہاکہ دیگرسیاسی جماعتیں جن میں پیپلزپارٹی اورحکمران جماعت مسلم لیگ ن شامل ہیں کے قائدین بھی سیاسی رواداری کامظاہرہ کرتے اورسردارحسن ابراہیم خان کے مقابلے امیدوارکھڑانہ کرتے ۔یہ ان کی طرف سے سردارخالدابراہیم خان کی طویل سیاسی خدمات اورعوامی حقوق کیلئے طویل جدوجہدہے بہترین خراج عقیدت ہوتا۔اس موقع پرسردارخالدابراہیم خان مرحوم کے بڑے بھائی سردارجاویدابراہیم خان اورضلعی صدرجے کے پی پی سردارسیاب شریف نے جماعت اسلامی آل جمو ں کشمیرمسلم کانفرنس ،جمعیت علماء جموں کشمیر،جمعیت علماء اسلام پی ٹی آئی کے قائدین کاشکریہ اداکیا۔جنہوں نے سردارحسن ابراہیم خان کے مقابلے میں امیدوارکھڑے نہ کرکے اورحمایت کااعلان کرکے سیاسی رواداری کامظاہرہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here