جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حسن ابراہیم نے حلقی ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اس موقع پر ان کے ساتھ درجنوں کارکنان موجود تھے

0
308

راولاکوٹ( بیورو رپورٹ )جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حسن ابراہیم نے حلقی ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اس موقع پر ان کے ساتھ درجنوں کارکنان موجود تھے ۔ کاغذات جمع کروانے کے موقع پر سردار حسن ابراہیم خان نے کہا کہ اگر عوام نے مجھے موقع دیا تو اپنے والدکے چھوڑے ہوئے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کروں گا میرے دادا محترم غازی ملت سردار ابراہیم خان نے آزاد کشمیر کو بنانے میں اپنا کردار ادا کیا سردار خالد ابراہیم خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کی اداروں کو مستحکم کرنے با اختیار بنانے اور عوام کو ان کے حقوق انکی دہلیز پر پہنچانے کے لیئے جدو جہد کی ائین اور قانون کی بالا دستی کے لیئے جدو جہد کرتے کرتے اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے پونچھ کے عوام نے سردار خاد ابراہیم کو زندگی میں جو عزت بخشی اس سے بڑھ چڑھ کر ہزاروں سوگواران نے انہیں دنیا سے رخصت کیا یہ عوام پیار محبت اور ا’نس کا نتیجہ ہے اسی عوام نے مجھے انتخابات میں حصاّہ لینے پر مجبور کیا میں عوام کی امیدوں پر پورا ترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here