ُ مرکزی راہنماءPML-N حاجی عبدالرشید خان نے حلقہ پونچھ 3کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے

0
425

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) مسلم لیگ نواز کے مرکزی راہنماء حاجی عبدالرشید خان نے حلقہ ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ نالہ سے تولی پیر تک سڑک کے لئے اٹھانوے کروڑروپے منظور ہو چکے ہیں میں حلقہ نمبر ۳ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا ماضی میں بیس سال تک مختلف روپ میں حلقہ کا استحصال کرنے والوں کے خلاف عوامی تعاون سے انہیں اپنی اوقات یادلا نے کا تہیہ کر لیا ہے حلقہ نمبر ۳ میں علاقائی قبیلائی تعثبات کو ہوا دے کر ذاتی مفادات اٹھانے اور حلقہ کو پسماندہ رکھنے والے یہ بتائیں کہ لوگ آج بھی ددو دو تین تین کلو میٹر مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لے جاتے ہیں جو کئی بار راستے میں ہی بروقت علاج نہ ہونے کے باعث دم توڑ دیتے ہیں عوام کو یہ تعین کرنا ہو گا کہ اسکا ذمہ دار کون ہے تعلیمی اداروں میں سٹاف ہے نہ اسپتالوں میں ادویات نہ ہی سڑکات دیہی علاقوں میں تو آج بھی لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم پتھر کے زمانے کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں سرادر عبدالرشید نے کہا کہ قیادت نے اگر اعتماد کیا مجھے موقع ملا عوام نے ساتھ دیا تو بلا تخسیص حلقہ کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کے املی اقدامات اٹھانے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here