جمعت علماء جموں کشمیر نے حلقہ ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات میں غیر مشروط طور پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امید وار حسن ابراہیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

0
253

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ )جمعت علماء جموں کشمیر نے حلقہ ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات میں غیر مشروط طور پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امید وار حسن ابراہیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔جمعت علماء جموں کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل خان عبدالقیوم خان نے دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران کے ہمراہ غازی ملت پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران الیکش میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے بانی صدرسردار اہراہیم خان اور انکے بیٹے بانی صدر جے کے پی پی سردار خالد ابراہیم کی لازوال خدمات کے اعتراف میں اور تاریخی کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ضمنی انتخابات میں حسن ابراہیم کی حمایت کا فیصلہ کیاہے انہوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم کی وفات کے بعد یہ موقع سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ہمدردی کے طور پر انکی فکری وراثت کی حمایت کرنے کا وقت ہے سردار خالد ابراہیم ایک بادشاہ کے گھر میں پیدا ہونے کے باوجود فقیرانہ زندگی بسر کی اور ملک و ملت کی بہتری کے لیئے خدمات انجام دیتے رہے ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں مرحوم راہنماء کے بیٹے کی بھر پور حمایت کی جائے انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو ببھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ھسن ابراہیم کو بلا مقابلہ کامیاب کیا جائے آخر میں سردار خالد ابراہیم خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی بھی کی گئی #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here