پاکستان مسلم لیگ ن میونسپل کارپوریشن کے صدر سردار محمد ذاکر خان (ایڈ منسٹریٹر کارپوریشن)نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اڑھائی سالہ مدت میں بڑی حد تک پورے کر دیئے ہیں

0
216

راولاکوٹ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن میونسپل کارپوریشن کے صدر سردار محمد ذاکر خان (ایڈ منسٹریٹر کارپوریشن)نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اڑھائی سالہ مدت میں بڑی حد تک پورے کر دیئے ہیں آزاد کشمیر میں این ٹی ایس کا نفاذ ، پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو اور ریاست کے اندر میرٹ کی بالادستی کیلئے موجودہ حکومت نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور کی طرح اسکیمیں فائلوں تک محدود نہیں ہیں موجودہ حکومت کے کیے گئے ترقیاتی کام زمین پر نظر آرہے ہیں آزاد کشمیر بھر بالخصوص ضلع پونچھ مین سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔تمام ضلع کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں سے مریضوں کو مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے گزشتہ روز وارڈ تراڑ کے عہدیداران کی حلف بردار ی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا وار ڈ تراڑ کے عہدیدارن امتیاز احمد جنرل سیکرٹری ، طالب حسین ، محمد شبیر نائب صدور ، محمد رحیم جائنٹ سیکرٹری سے سردار محمد ذاکر خان نے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ نمبر تین کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی انہو ں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو ہجیرہ کے ضمنی انتخاب کی طرح حلقہ نمبر دو راولاکوٹ کی سیٹ بھی مسلم لیگ ن کی ہے تقریب سے سردار محمد ذاکر خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری سٹی مرتضی صادق ، منزید صدر وارڈ تراڑ ، ارشد نذیر جائنٹ سیکرٹری سٹی نے بھی خطاب کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here