آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان جے کے پی پی کے بانی صدر خالد ابراہیم خان(مرحوم)جاوید ابراہیم خان،فاروق ابراہیم خان کے حقیقی ماموں صدارتی مشیر اعجاز یوسف کے پھوپھی زاد بھائی سابق چئیرمین بلدیہ راولاکوٹ سردار نسیم خان نسیم خان طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے

0
433

راولاکوٹ( بیورو رپورٹ ) آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان جے کے پی پی کے بانی صدر خالد ابراہیم خان(مرحوم)جاوید ابراہیم خان،فاروق ابراہیم خان کے حقیقی ماموں صدارتی مشیر اعجاز یوسف کے پھوپھی زاد بھائی سابق چئیرمین بلدیہ راولاکوٹ سردار نسیم خان نسیم خان طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ان کو آبائی قبرستا ن راولاکوٹ میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ نسیم خان مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف 47میں بغاوت کے اہم کردار اور قیام پاکستان سے قبل راولاکوٹ میں تجارت کی بنیاد رکھنے والے حاجی قاسم خان مرحوم کے پسر(ر)سیکرٹری حکومت خورشید خان کے بھائی سابق کونسلر طارق اسلم کے چچا ٹیکس آفیسر بلدیہ راولاکوٹ عاطف نسیم ،عامر نسیم،آصف نسیم،ناصر نسیم کے والد راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبدالنعیم کے ماموں تھے اُن کی نماز جنازہ بلدیہ والی مسجد کے قریب گراؤنڈ راولاکوٹ میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق صدر و وزیر اعظم یعقو ب خان ، صدارتی مشیر اعجاز یوسف ،چئیرمین لبریشن فرنٹ صغیر خان وکلاء صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here