راولاکوٹ ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ونگ الماس گردیزی نے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر/ڈسٹرکٹ جج کے پاس جمع کروا دیئے

0
382

راولاکوٹ( بیورو رپورٹ ) ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ونگ الماس گردیزی نے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر/ڈسٹرکٹ جج کے پاس جمع کروا دیئے ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی موجود تھے کاغذات جمع کروانے کے بعدالماس گردیزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلقہ کی میں خواتین کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر اعظم انفراسٹریکچر پروگرام اور این ٹی ایس جیسے اقدامات کئے پاکستان میں بھی مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں ہر آمر اور جابر کا ڈٹ کر سامنا کیا اور موجودہ دور میں بھی کر رہے ہیں جس سے وہ عوامی تائید کے زریعے سرخ رو ہوں گے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور مشن کو لے کر چلیں گے آج پاکستان میں موجودہ حکومت میں سو روز میں غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور مہنگائی میں ایک سو فیصد اضافہ سے حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ہمارے وزیر اعظم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں کشمیری قوم کو شناخت دینے کے لیئے متعد معاملات میں قانون سازی کی ہے مریم نواز نے عوامی حقوق کے حصول کے لیئے بے جا جیلیں کاٹی ہیں اور قائد وعام نے جیل کی اذیتیں کاٹنے کے علاوہ سیاسی کارکنان کی عزت نفس کی بحالی کے لیئے طویل جدو جہد کی آزاد کشمیر کی قیادت نے جس امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا سب امیدوار اس کو من و ان تسلیم کریں گے اور سب ملکر راجہ فاروق حیدر کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here