پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار سردار یعقوب خان نے ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لیئے کا غذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر/ڈسٹرک جج ارباب رحیم کے پاس جمع کروا دیئے ان کے ہمراہ صدر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ سردار صغیر خان ،سابق ضلعی صدر پی پی پی سردار عظیم خان و دیگر درجنوں کارکنان موجود تھے

0
246

راولاکوٹ( بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار سردار یعقوب خان نے ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لیئے کا غذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر/ڈسٹرک جج ارباب رحیم کے پاس جمع کروا دیئے ان کے ہمراہ صدر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ سردار صغیر خان ،سابق ضلعی صدر پی پی پی سردار عظیم خان و دیگر درجنوں کارکنان موجود تھے انہوں نے کاغزات جمع کروانے سے قبل غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویئے کہا تھا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی نہایت مایوس کن ہے ۔ہمارے دور میں شروع کیے گئے منصوبہ جات ابھی تک ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔موجودہ حکومت فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر عوام کے استحصال پر اتر آئی ہے ۔ حالانکہ موجودہ حکومت کو ہماری حکومت کے مقابلے میں دگنا بجٹ بھی ملا ۔ لیکن وہ عوامی منصوبہ جات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ضلع پونچھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک موجودہ حکومت کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ، اور کے ایچ خورشید مرحوم کی قبروں پر سوٹیاں برسانے کی باتیں کرنے والے کشمیری قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here