ٌآزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم حاجی سردار یعقوب خان جو حلقہ نمبر تین پونچھ راولاکوٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امید وار بھی ہیں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر تین کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ۔پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اتر یں گے

0
909

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ )ٌآزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم حاجی سردار یعقوب خان جو حلقہ نمبر تین پونچھ راولاکوٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امید وار بھی ہیں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر تین کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ۔پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اتر یں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حافظ سردار محمد صغیر خان، سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ارشد نیازی ، سابق ضلعی صدر سردار محمد عظیم ایڈووکیٹ، پی وائی او کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ببرک خان، اور دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔حاجی سردار یعقوب خان نے کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی نہایت مایوس کن ہے ۔ہمارے دور میں شروع کیے گئے منصوبہ جات ابھی تک ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔موجودہ حکومت فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر عوام کے استحصال پر اتر آئی ہے ۔ حالانکہ موجودہ حکومت کو ہماری حکومت کے مقابلے میں دگنا بجٹ بھی ملا ۔ لیکن وہ عوامی منصوبہ جات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ضلع پونچھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک موجودہ حکومت کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ، اور کے ایچ خورشید مرحوم کی قبروں پر سوٹیاں برسانے کی باتیں کرنے والے کشمیری قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔حاجی یعقوب خان نے کہاکہ اب جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے انتخابات سے قبل اگر حکمرانوں نے اسکیموں کے ذریعے یا جعلی اعلانات کے ذریعے حلقہ کے لوگوں کے ضمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی تو صورت حال خراب ہوگی ۔جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں سے پوچھیں کہ انہوں نے اپنے اڑھائی سالہ دور میں پونچھ راولاکوٹ کیلئے کیا کیا کہ اب انتخابی شیڈول کے بعد اسکیموں اور جعلی اعلانات کے ذریعے لوگوں کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔انہوں نے کہ کہا حلقہ تین کے عام نہایت باشعور ہیں انہو ں نے کبھی لالچ اور ذاتی مفادات کیلئے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور نہ وہ آئندہ ایسا کریں گے ۔پارٹی کارکنو ں نے پارٹی کو نہ صرف زندہ رکھا ہے بلکہ اس وقت بھی پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع پونچھ راولاکوٹ کی سب سے بڑی موثر سیاسی قوت ہے اور انتخابات جیت کر ہم یہ ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی حلقہ نمبر تین پونچھ میں ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ حاجی یعقوب خا ن نے کہا کہ سردار خالدابراہیم خان نے اپنی تمام عمر جمہوریت کے فروغ ، اداروں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا انہوں نے ہمیشہ جمہوری پراسس کو اہمیت دی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھارہا ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے ہمارے بھائی سخت مشکلات کا شکار ہیں اس وقت آزاد خطہ میں اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی ہم سب کو اس جانب توجہ دینا ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here