راولاکوٹ ، کے پی کے سے آزاد کشمیر چرس سمگل کرنے والی خواتین کی درخواست ضمانت مسترد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر اللہ خان مغل نے فیصلہ سنا دیاسیاسی وسماجی حلقوں نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے عدالت کا احسن اقدام کا خیر مقدم کیا

0
203

راولاکوٹ(بیورورپورٹ)کے پی کے سے آزاد کشمیر چرس سمگل کرنے والی خواتین کی درخواست ضمانت مسترد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر اللہ خان مغل نے فیصلہ سنا دیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ امیر اللہ خان مغل دوخواتین ملزمات جن سے تین تین کلو چرس برآمد ہوئی تھی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے چند روز قبل ڈار گلہ چیکنگ وپڑتال کے دوران پولیس نے ہائی ایس گاڑی نمبری les 4891 پر سوار ایک مرد محمد جہانگیر ولد مختار خان قوم یوسفزئی سکنہ محلہ حاجی خیل صوابی سے چار کلو چرس جبکہ نرگس یوسفزئی رقبہ یار حسین صوابی سے تین کلو چرس اورمسماۃ صائمہ خالد پٹھان یوسفزئی سکنہ بشیر آباد پشاور سے تین کلو چرس برآمد کی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا تھا ملزمات صائمہ و نرگس نے عدالت ہذا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پونچھ راولاکوٹ میں درخواست ہا ضمانت دائر کیں جو بعد از سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر اللہ مغل نے مسترد کردی ہیں سیاسی وسماجی حلقوں نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا احسن اقدام ہے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لئے عدالتوں کو ایسے ہی فیصلے کرنا چاہیے۔سیاسی وسماجی حلقوں نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے فیصلے کوعدالت کا احسن اقدام کا خیر مقدم کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here