راولاکوٹ ،ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

0
562

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) ایل اے 19پونچھ حلقہ 3ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے انہوں نے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا ئے ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی موجود تھے کاغذات جمع کروانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ کی تعمیر وترقی کے سنہری دورکے آغاز اورمحرومیوں کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر موقع پر اصولی سیاست کو اپنا وطیرہ بنایا ہے پاکستان میں بھی مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں ہر دور میں ہر آمر اور جابر کا ڈٹ کر سامنا کیا اور موجودہ دور میں بھی کر رہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان میں عوامی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یک طرفہ احتساب کا عمل ہے جس سے وہ عوامی تائید کے زریعے سرخ روح ہوں گے آج پاکستان میں موجودہ حکومت میں سو روز میں غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور مہنگائی میں ایک سو فیصد اضافہ سے حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ہمارے وزیر اعظم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں کشمیری قوم کو شناخت دینے کے لیئے متعد معاملات میں قانون سازی کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here