جموں کشمیرپیپلزپارٹی نے سردارحسن ابراہیم خان کوضمنی انتخاب ایل اے 19پونچھ حلقہ3میں امیدوارنامزدکردیا۔

0
192

اسلام آباد(پ ر)جموں کشمیرپیپلزپارٹی نے سردارحسن ابراہیم خان کوضمنی انتخاب ایل اے 19پونچھ حلقہ3میں امیدوارنامزدکردیا۔ یہ سیٹ جموں کشمیر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سربراہ سردار خالد ابراہیم کی وفات پر خالی ہوئی تھی ۔جموں کشمیرپیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈکااہم ترین اجلاس زیرصدارت چیئرمین پارلیمانی بورڈسردارعاشق مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں منعقدہوا۔اجلاس میں اجلاس میں ممبران پارلیمانی بورڈمرکزی سیکرٹری اطلاعات سردارنویدحیات خان،ممبرسردارتسلیم نے شرکت کی۔پارلیمانی بورڈنے امیدواران برائے پارٹی ٹکٹ ضمنی انتخاب ایل اے 19پونچھ03سے انٹرویوزکرنے کے بعدحتمی طورپر سفارشات مرتب کرکے سردارحسن ابراہیم کوجموں کشمیرپیپلزپارٹی کاامیدواربرائے ضمنی انتخاب ایل اے 19پونچھ 03 نامزد کر دیا۔ صدرجموں کشمیرپیپلزپارٹی شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ نے پارلیمانی بورڈکے اس فیصلے کی باضابطہ طورپرمکمل تائیدوحمایت کردی ہے۔اس ضمنی انتخاب میں بھرپورطریقہ سے حصہ لیاجائے گااورآئندہ چندروزمیں کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here