راولاکوٹ : دنیا بھر کی طرح راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بھیامام الامبیا ء کی ولادت با سعادت کا دن جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وجزبہ عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔مرکزی جلوس میلاد چوک سپلائی بازار سے برآمد ہوا روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا صابر شہید اسٹیڈیم میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا

0
279

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) دنیا بھر کی طرح راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بھیامام الامبیا ء کی ولادت با سعادت کا دن جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وجزبہ عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔مرکزی جلوس میلاد چوک سپلائی بازار سے برآمد ہوا روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا صابر شہید اسٹیڈیم میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا تفصیلات کے مطابق نبی دو جہاں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کی طرح راولاکوٹ میں بھی جشن عید میلادالنبی منایا گیا ضلع بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں بازاروں و قصبوں میں جلوس نکالے گئے راولاکوٹ کے مضافاتی علاقوں سنگولہ دریک دھمنی رہاڑہ مجاہد آباد سے نکالے گئے جلوس شہر میں مرکزی جلوس میں شامل ہوئے مرکزی جلوس میلاد چوک سپلائی بازار سے برآمد ہوا روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا صابر شہید سٹیڈیم پہنچا جہاں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سعید میں عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے شرکاء بھی ہزاروں کی تعداد میں تھے جلوس کے دوران پولیس کے دستے میں جلوس کے ساتھ ساتھ رہے انتظایہ کی طرف سے ایس ڈی ایم تحصیلدار اور نائب تحصیلادار و دیگر انتظامیہ کے افراد سمیت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بھی جلوس و جلسہ میں شامل رہے علمائے کرام نے حضور کی شان بیان کی ان کی ولادت سعادت پر مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی اس پورے عرصے میں ریسیکیو 1122 کے رضا کار اور ایمبولینس بھی موجود رہی تقریب کے آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی مملکت خدا داد پاکستان کی سلامتی اور سردار خالد ابراہیم کی بلندی دراجات کی دعائیں بھی کی گئیں اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here