راولاکوٹ ، پونچھ یونیورسٹی میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا صدر ریاست آزاد کشمیر و چانسلر یونیورسٹی سردار مسعود عبداللہ نے تین پی ایچ ڈی اٹھائیس گولڈ میڈلسٹس سمیت ایک ہزار طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں

0
522

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ) پونچھ یونیورسٹی میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا صدر ریاست آزاد کشمیر و چانسلر یونیورسٹی سردار مسعود عبداللہ نے تین پی ایچ ڈی اٹھائیس گولڈ میڈلسٹس سمیت ایک ہزار طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اس موقع پر اپنی گفتگو میں کشمیر کی آزادی گوڈ گوورننس اور معاشی ترقی پر زور دیا ۔تفصیلات کے مطابق پونچھ یونیورسٹی کے تیسرے کنووینش کے موقع پر صدر ریاست و چانسلر سردار مسعود عبداللہ نے اپنے خطاب میں کیا کہ میری پہلی ترجیح ہے کشمیر کی آزادی دوسری ترجیح قانون کی بالادستی گوڈ گوورننس اور تیسری نمبر پر معاشی ترقی ہے اگر ہم اس پر محنت کریں تو ہم کامیاب قوم بن سکتے ہیں پونچھ یونیورسٹی کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے آزاد کشمیر میں تعلیمی شرح بلند ہے جس کا سہرا بابائے قوم پونچھ کرنل خان محمد کو جاتا ہے انہوں نے تعلیمی اصلاحات کے لیئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ نا قابل فراموش ہیں تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے لیس ہو کر تمام چیلنجیز سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے طلباء و طالبات محنت کو اپنا شعار بنائیں طلبا ء ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جن لوگوں کو ڈگریاں ملی ہیں انکا اصل امتحان اب شروع ہو رہا ہے اس سے قبل صدر ریاست نے ایک ہزار طلبا ء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں جن میں تین پی ایچ ڈی اور اٹھائیس گولڈ میڈلسٹ شامل ہیں طلبا ء و طالبات نے اپنی کامیابی میں والدین کی معاونت اساتذہ کی محنت اور زاتی کاش قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here