راولاکوٹ : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کےجوان عامرسہیل کا تعلق راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے گائوں آرونٹہ سے تھا

0
565

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا جنگی جنون نہ تھم سکا بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا شہید عامر سہیل کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے گاٶں آرونٹہ سے تھا عامر سہیل شہید بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا نشانہ بنا شہید کے ورثاء کے مطابق عامر سہیل شہید نے تقریباً سوا دو سال قبل پاک فوج میں ملازمت اختیار کی تھی شہید کے بھائیوں کے مطابق شہید انتہائی شریف النفس شخصیت کا مالک تھا شہید کے دو بھائی اور 6 بہنیں ہیں . شہید عامر سہیل بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا شہید کا والد 7 سال قبل وفات پا چکا تھا شہید عامر سہیل نے دو بھائی چھ بہنیں اور والدہ سوگوار چھوڑی ہے عامر سہیل کی عمر 23 سال تھی ابھی اس کی شادی نہیں ہوٸی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here