راولاکوٹ : مسلم لیگ نون کا سردار خالد ابراہیم کی خالی ہونے والی نشست پرضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ۔

0
193

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن راولاکوٹ حلقہ نمبر۳ کا اہم اجلاس ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔اجلاس مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن سٹی ،مسلم لیگ حلقہ نمبر ۳ِ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ پونچھ سردار اعجاز یوسف نے کی اجلاس میں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ذاکر شیر افضل مرکزی جائنٹ سکرٹری کلیم اعوان سنئیر نائب صدر مسعود صدیق نائب صدر ذوالفعقار ایڈووکیٹ نائب صدر ساجد اشرف ڈپٹی سکر ٹر ی جنرل زائد حنیف ،جوائنٹ سیکرٹری کلیم اعوان،ممبران مجلس عاملہ سردار ریشم، سردار اصغر،چےئرمین مظفر ،یوتھ آزاد کشمیر کے مرکزی ائڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ عمران اشرف ،صدر یوتھ پونچھ ڈویژن آفتاب عارف ،حلقہ نمبر ۳ کے صدر سردار جہانگیر سٹی سنئیر نائب صدر خواجہ ظہور ،یونین کونسل کے صدور منظور حسین ،ڈاکٹر اشتیاق ،منظور خان ،صوبیدار اشرف ،زین اکبر ، سنئیر نائب صدر عارف مغل ، ملک شاہ محمد ،وارڈ صدور سردار خلیل ،سردار آزاد ،منزید خان ،جاوید خان،ریاض خان ،سردار حنان ،راشد بشیر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل آصف اسحق نائب صدر یوتھ خالد بشیر،مدثر ارشاد ،ایم ایس ایف کے رہنما سردار ناصر ٰاسحاق ،خرم سرور سمیت دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں مرکزی نائب صدر سردار طاہر انور،ممبر مجلس عاملہ آزاد کشمیر حاجی عبدالرشید،سردار نوید صادق نے بھی بذریعہ ٹیلی فون ضمنی الیکشن کے حوالے سے رائے دی کہ مسلم لیگ ن حلقہ نمبر ۳ میں اپنا الیکشن لڑے گی۔اجلاس میں سردار خالد ابراہیم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ خالد ابراہیم صاحب کی ناگہانی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پرمسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔اجلاس مین شرکاء کی رائے تھی کہ ہجیرہ میں حالیہ ہونے والے الیکشن میں جو کہ خان بہادر خان کی وفات سے نشست خالی ہوئی اس پر جنوں کشمیر پیپلزپارٹی سمیت تمام پارٹیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی وطن واپسی پر راولاکوٹ سے ذمہ دارارن کا ایک وفدوزیراعظم سے ملاقات کرے گااور وزیراعظم کو کارکنان کی رائے سے ااگاہ کرے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here