راولاکوٹ : سردار خالد ابراہیم کے بیٹے کی نامزدگی پر خیر مقدم توقع ہے کہ بیٹا والد کے نظریات کی پاسداری بھی کرے گا

0
524

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) سماجی وسیاسی راہنماء محمد اظہر کیانی نے کہا کہ خالد ابراہیم کے بیٹے کی نامزدگی پر خیر مقدم کرتاہوں مجھے امید ہے کہ باقی سیاسی جماعتیں بھی ان کو موقع دیں گیں سردار خالد ابراہیم خان نے اس قوم کے عوام کی بھر پور نمائندگی کی اور کبھی بھی اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا توقع ہے کہ ان کا بیٹا بھی ان کے افکار پر چلے گا اور ان کے نظریات کی پاسداری بھی کرے گا حلقہ کے عوام سے گزارش ہے کہ انکی بھر پور حمائت کریں اس وقت تک مسلم لیگ (ن) نے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا لگتا ہے کہ پی ایم ایل این آئندہ بھی نہیں کرے گی گزشتہ الیکشن میں ان کاخالد ابراہیم کے ساتھ اتحاد تھا شاید وہ اس کی لاج رکھتے ہوئے گزشتہ اتحاد کو برقرار رکھیں گے جس سے سردار خالد ابراہیم کے فرزند کی جیت انشاء اللہ یقینی ہو گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here