کوٹلی آزادکشمیر:پولیس کا بین الاقوامی سمگلر گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن 04ارکان گرفتار،08کلو 600گرام ہیروئن بر آمد ہیروئن لیدر جیکٹس میں خفیہ طور پر سمگل کی جاتی تھی ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی پریس کانفرنس

0
602
کوٹلی (ڈوگرہ ذوالفقار ملک سے )ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے پرحجوم پریس کانفرنس 
سے خطاب کرتے ھویے کہا کہ عالمی سمگلنگ سکینڈل میں آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار پاونڈ کی ہیرواین ضبط 
کر کے متعدد متحرک کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔منظم مافیا کےڈان اور منی ڈان نشانے
 پر ہیں گینگ کا ہر کارندہ قانون کے شکنجے میں لایں گے
۔متحرک کارندوں کی گرفتاری سے منظم نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔سب کردار بے نقاب کر کے 
چھوڑیں گے۔ڈیرہ نواب خان ہو یا کویی اور زمہ دار قانونی کاروای سے نہیں بچ سکے گا۔میڈیا اور
 پولیس مل کر کام کریں تو بہترنتایج برآمد ہوسکتے ہیں 
۔ پولیس جرایم کے خلاف نبرد ازماء ھے۔کوٹلی میں عالمی سمگلنگ کامکرو دھندہ زیادہ پایا گیاہے
اور اس دھندے کی سرکوبی کے لیے آخری حدرتک جایں گے۔گرفتارمنظم گروہ برطانیہ میں منشیات 
سمگلنگ میں ملوث تھا ۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کررہے
 تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہر اور منظم عالمی گینگ کو بہت محنت سے 
رات دن ایک کرکے شکنجے میں لایا ہے جلد مفرور گینگسٹر بھی گرفتارکر لیں گے
 ۔اس گینگ کی بیخ کنی کے لیے انٹر پول سے بھی رابطے پر
 ہیں۔پوچھے گے ایک سوال کے جواب میں 
انہوں نے کہا کہ کڑیاں ڈیرا نواب خان سے جڑیں یا 
کسی اور بآثر شخصیت کے ساتھ کویی بھی نہیں بچ سکے گا۔یہ منظم اور متحرک مافیا
سہنسہ کوٹلی اور ناڑ سے متحرک تھا 
۔اورسب مل کر کام کرتے ھیں۔ان میں سے متعدد مزہبی ایک 
جماعت کی آڑ میں دہندہ کرتے تھے جماعت کی 
اعلی قیادت کوبھی آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے بھی
 ان افراد کے خلاف جماعتی کاروای کی ہے انہوں نے بتایا
 کہ جرم میں ملوث مزہبی شخصیات سلیم قادری آف کوٹلی عطاء
 شاہ سراج شاہ حافظ ظہور عبدالغفار سیاسی شخصیت راجہ بشیر
 اکرم چوہدری فرید آف ناڑ کو گرفتارکرلیا ہے اس نیٹ ورک 
کے اہم کارندےحافظ منصور اور حافظ حبیب تاحال مفرور ہیں 
۔انٹر پول کے زریعہ سے بھی ان تک رسای کی کوشش کر رہے ہیں
 ۔مزہبی جماعت کی اعلی قیادت کوبھی اگاہ کردیا ۔انہوں نے انکشاف
 کیا خالدنامی شخص برطانیہ اس گینگ کو ہینڈل کرتا ہے 
اور اس گینگ کا اہم ترین رکن ہے ۔انہوں نے تفصیل بتاتے 
ھوے کہا کہ یہ گینگ اعلی کوالٹی کی جیکٹس 
میں آٹھ سوگرام ہیروین کمال مہارت سے 
سیل کرواتا تھا۔منشیات کے پی کے سے میرپور پہنچتی تھی
 اور پھر میرپور سے کوٹلی لای جاتی تھی۔یہ گروہ ماضی میں
 پریشر کوکر میں پھر لہنگاجات میں اور اب جیکٹس میں منشیات 
بھر کر برطانیہ روانہ کرتا تھا۔اس وقت بیس سے زاید جیکٹوں کی اطلاع
 اور تصدیق ہو چکی ہے۔انہوں بتایا کہ متعدد مڈل مین اورکیریرز 
کو لا علم رکھاجاتاتھا۔اس وقت تک دس جیکٹیں بر آمد ہوچکی ہیں اور ان 
میں پای جانے والی آٹھ کلو چھ سو گرام منشیات ضبط ہو چکی ہے جس کی مالیت آٹھ لاکھ ساٹھ
 ہزار پونڈ بنتی ہے۔عالمی گینگ کے مفروران کی گرفتاری کے لیےانٹر پول سے
 بھی رابطہ میں ھیں اورجلد ان کو بھی گرفتار کر لیں گے
 جناب ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ منظم نیٹ ورک تھا ۔اور منشیات
 سمگلنگ میں ملوث ایک عدد گاڑی بھی ضبط کی ھے۔اس کمای سے
 بحریہ ٹاون اور کوٹلی میں کوٹھیاں بنانے کے شواہد بھی حاصل کر چکے
 ہیں۔کویی چھوٹا ہو یا بڑا اس مکرو دہندے میں ملوث ہر کردارکوبے
 نقاب کریں گے ۔مزہبی جماعت کی آڑ میں دہندہ کر نے والوں سے 
اللہ بھی پوچھےگا۔پوچھے گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے
 کہا کہ ابھی ڈان کا تعین ہونا باقی ہے
 اور ایکسپوز نہ کرنا ہکمت عملی ھے۔کچھ گرفتار شدگان سے ابھی مزیدانکشاف ہونا باقی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here